Surat Hal Logo

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی، کیمرون او ریلی بنے ہمسفر

جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی کے ساتھ نیا رشتہ شروع کیا

دو افراد پھولوں والے حوض کے پاس مہمانی لباس میں مسکرا رہے ہیں۔
جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی اور کیمرون او ریلی کے ساتھ نئے رشتے کی تفصیلات۔

مختصر جواب

جمائما گولڈ اسمتھ نے 62 سالہ کیمرون او ریلی سے دوسری شادی کر لی ہے؛ تقریباً ایک سال کے رشتے کے بعد خاندان نے اس کی تصدیق کی ہے۔

اہم نکات

  • جمائما گولڈ اسمتھ نے کیمرون او ریلی کے ساتھ دوسری شادی کر لی ہے۔
  • دونوں تقریباً ایک سال سے رشتے میں تھے اور خاندان کے قریبی افراد شادی میں موجود تھے۔
  • کیمرون او ریلی نے 2003 میں بیارڈ کیپٹل شروع کی اور 2011 میں فرم فروخت کی۔
  • جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی اور 2005 میں طلاق ہوئی۔

پاکستانی کرکٹر ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے دوسری شادی کر لی ہے۔ 52 سالہ فلم پروڈیوسر جمائما نے آئرش-آسٹریلیائی فائننسر کیمرون او ریلی کے ساتھ شادی کی۔ دونوں طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتے تھے اور تقریباً ایک سال سے رشتے میں تھے۔ جمائما اور کیمرون او ریلی کی ملاقات فلموں اور ڈاکیومنٹری سے منسلک کام کے دوران ہوئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق دونوں پہلے دوست بنے اور بعد میں ان کا رشتہ آگے بڑھا۔ کیمرون بے حد عام اور تنہائی والی زندگی گزارنے والے شخص ہیں اور جمائما بھی ان کی ذاتی زندگی کو عوامی بحث سے دور رکھنے کی کوشش کرتی رہی ہیں۔

62 سالہ کیمرون آنجہانی میڈیا کاروباری اور سابق بین الاقوامی رگبی کھلاڑی اینتھنی او ریلی کے بیٹے ہیں۔ آکسفورڈ سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد انہوں نے اپنے والد کے میڈیا کاروبار میں ایک دہائی تک کام کیا۔ بعد میں انہوں نے آسٹریلیا کے اے پی این نیوز اینڈ میڈیا میں بھی ذمہ داری سنبھالی۔ کیمرون او ریلی نے 2003 میں بیارڈ کیپٹل نام کی پرائیویٹ ایکویٹی فرم شروع کی۔ انہوں نے اس کے ذریعہ سوئٹزرلینڈ کی میٹرنگ کمپنی لینڈس+جی وائی آر حاصل کی۔ کمپنی کے سی ای او کے طور پر کام کرنے کے بعد انہوں نے 2011 میں اسے توشیبا کو تقریباً 2.3 ارب ڈالر میں فرورخت کر دیا۔

واضح رہے کہ جمائما اور کیمرون کی شادی میں ان کے اہل خانہ کے کئی قریبی افراد بھی موجود تھے۔ کیمرون کے 4 بچے ہیں جبکہ جمائما کے عمران خان سے 2 بیٹے سلیمان اور قاسم ہیں۔ جمائما کے بھائی بین گولڈ اسمتھ نے شادی کی تصدیق کی ہے، ان کی اہلیہ جمائما جونس نے بھی سوشل میڈیا پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لکھا کہ ’کتنی خوشی کا دن ہے۔‘

قابل ذکر ہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ اور عمران خان نے 1995 میں شادی کی تھی۔ دونوں کی شادی تقریباً 9 سال چلی اور 2004 میں انہوں نے الگ ہونے کا فیصلہ کیا۔ آفیشیل طور پر دونوں کے درمیان 2005 میں طلاق ہوا۔ دونوں کے 2 بیٹے ہیں جو اب اپنے والد کے معاملے میں بھی عوامی طور پر آواز اٹھاتے رہے ہیں۔ عمران خان سے الگ ہونے کے بعد جمائما کا نام برطانوی تفریحی دنیا کی کئی مشہور شخصیات کے ساتھ جڑا۔ حالانکہ کیمرون او ریلی کے ساتھ ان کا رشتہ عوامی ہونے سے قبل دونوں نے اسے کافی حد تک خفیہ رکھا۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی دوسری شادی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان طویل عرصے سے جیل میں قید ہیں۔ 2023 میں بدعنوانی کے معاملات میں جیل بھیجے گئے عمران خان ان الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں اور ان معاملات کو سیاسی طور پر محرک قرار دیتے رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی صحت کو لے کر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ ان کے وکلاء نے جیل میں ان کی بگڑتی صحت کا معاملہ اٹھایا تھا۔ ان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ مسلسل ان کی رہائی کا مطالبہ کرتی رہی ہیں۔ ان کے دونوں بیٹے سلیمان اور قاسم بھی یہ معاملہ برطانیہ میں اٹھاتے رہے ہیں۔ دونوں نے برطانوی حکومت سے اپنے والد کے معاملے میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Share this story

WhatsAppXFacebook