مختصر جواب
حوثیوں کا ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مالیاتی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، مکہ اور مدینہ کی جانب آنے والے ڈرون مار گرانے کا سعودی عرب کا اعلان ریاض: یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایک مالیاتی مرکز کو دو…
اہم نکات
- حوثیوں نے ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایک مالیاتی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔
- سعودی عرب نے ریاض کی جانب آنے والے 2 میزائلوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا۔
- سعودی حکام نے مکہ کی جانب آنے والے 2 ڈرون مار گرائے۔
- مدینہ کی جانب آنے والا 1 ڈرون بھی تباہ کیا گیا۔
- حوثیوں نے مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کی۔
- حوثیوں کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیاں سعودی تیل تنصیبات اور فوجی اڈوں تک محدود ہیں۔
حوثیوں کا ریاض کے شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور مالیاتی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، مکہ اور مدینہ کی جانب آنے والے ڈرون مار گرانے کا سعودی عرب کا اعلان
ریاض: یمن کے حوثی باغیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور ایک مالیاتی مرکز کو دو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔ دوسری جانب سعودی قیادت میں قائم اتحادی افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی جانب آنے والے دو میزائلوں کو تباہ کر دیا۔
سعودی حکام کے مطابق مکہ مکرمہ کی جانب آنے والے دو ڈرون بھی مار گرائے گئے، جبکہ مدینہ منورہ کی جانب آنے والے ایک ڈرون کو بھی تباہ کرنے کی اطلاع دی گئی ہے۔
دوسری جانب حوثیوں نے مکہ اور مدینہ کو نشانہ بنانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارروائیاں سعودی تیل تنصیبات اور فوجی اڈوں تک محدود ہیں۔ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے سکیورٹی خدشات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

