Surat Hal Logo

وادی کشمیر میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر غریبوں کے کنکشن منقطع

سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں کے لاکھوں کے بل بقایا، پھر بھی بجلی کی فراہمی جاری۔

ایک آدمی لیمپ پکڑے ہوئے ایک تاریک کمرے میں کھڑا ہے، جس کے چاروں طرف لکڑی کی دیواریں ہیں۔
وادی کشمیر میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر غریب صارفین کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں۔

مختصر جواب

وادی کشمیر میں بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر غریب صارفین کے کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں، جبکہ سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں کے لاکھوں روپے کے بل بقایا ہونے کے باوجود انہیں بجلی کی فراہمی جاری ہے۔

اہم نکات

  • وادی کشمیر میں غریب عوام کے بجلی کنکشن بقایاجات ادا نہ کرنے پر منقطع کیے جا رہے ہیں۔
  • محکمہ بجلی نے واضح کیا ہے کہ واجبات کی ادائیگی تک کنکشن بحال نہیں ہوں گے۔
  • سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں کے لاکھوں روپے کے بجلی بل بقایا ہیں۔
  • بقایا بل ہونے کے باوجود سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں کو مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔
  • یہ صورتحال محکمہ بجلی کے دوہرے معیار اور امتیازی رویے پر سوالات کھڑے کرتی ہے۔
  • قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، غریب اور بااثر افراد کے لیے الگ اصول قابل قبول نہیں۔

وادی کشمیر میں بجلی فیس کے بقایاجات ادا نہ کرنے پر غریب عوام کے بجلی کنکشن منقطع کیے جا رہے ہیں۔ محکمہ بجلی کی جانب سے واضح کیا جاتا ہے کہ جب تک صارفین اپنے واجبات ادا نہیں کریں گے، تب تک ان کے بجلی کنکشن بحال نہیں کیے جائیں گے۔ دوسری جانب سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں کے لاکھوں روپے کے بجلی بل بقایا ہونے کے باوجود انہیں مسلسل بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ صورتحال محکمہ بجلی کے دوہرے معیار اور امتیازی رویے پر کئی سوالات کھڑے کرتی ہے۔ اگر عام شہریوں سے واجبات کی وصولی کے لیے سخت اقدامات کیے جا سکتے ہیں تو سرکاری محکموں اور سیاسی رہنماؤں سے بقایا جات وصول کرنے میں نرمی کیوں برتی جا رہی ہے؟ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے، غریب عوام کے لیے الگ اور بااثر افراد کے لیے الگ اصول کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ محکمہ بجلی کو چاہیے کہ وہ بلاامتیاز تمام صارفین سے واجبات وصول کرے۔

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام