Surat Hal Logo

روس نے ایسٹونیا کو کھلی جنگ کی دھمکی دے دی

ماسکو نے ایسٹونیا پر متعدد مخالفانہ اقدامات کا الزام لگایا ہے۔

ایک قلعہ کے سامنے یورپی یونین، ایسٹونیا اور نیٹو کے جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔
روس نے ایسٹونیا پر یوکرین کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

مختصر جواب

روس نے ایسٹونیا پر یوکرین کو فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے، روسی اناج کی نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنے، اور روسی زبان و چرچ کے خلاف اقدامات کرنے کا الزام لگایا ہے، جس کے نتیجے میں روس نے کھلی جنگ کی دھمکی دی ہے۔

اہم نکات

  • روس نے ایسٹونیا پر متعدد مخالفانہ اقدامات کا الزام لگایا ہے۔
  • روسی وزارت خارجہ نے ایسٹونیا کے ناظم الامور کو طلب کرکے احتجاج درج کرایا۔
  • روس نے ایسٹونیا پر یوکرین کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دینے کا الزام لگایا۔
  • ماسکو نے ایسٹونیا پر روسی اور بیلاروسی اناج کی نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام عائد کیا۔
  • ایسٹونیا پر بحیرہ بالٹک میں روسی تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے کا بھی الزام ہے۔
  • روس نے ایسٹونیا پر روسی زبان اور آرتھوڈوکس چرچ کے خلاف اقدامات کرنے کا الزام لگایا ہے۔

ماسکو/23 نومبر: روس نے اپنے پڑوسی ملک ایسٹونیا پر متعدد مخالفانہ اقدامات کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کھلی جنگ کی دھمکی دی ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ ایسٹونیا کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات روس کے ساتھ براہِ راست جنگ کا سبب بن سکتے ہیں۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی وزارت خارجہ نے پیر کے روز ماسکو میں تعینات ایسٹونیا کے ناظم الامور ماریک اوہٹیگی کو طلب کرکے سرحدی راستے بند کرنے کے فیصلے پر باضابطہ احتجاج درج کرایا۔ روس نے الزام لگایا کہ ایسٹونیا یوکرین کو اپنے فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دے رہا ہے تاکہ یوکرینی ڈرون روس کے شمال مغربی علاقوں کو نشانہ بنا سکیں۔

ماسکو نے ایسٹونیا پر روسی اور بیلاروسی اناج کی نقل و حمل میں رکاوٹ ڈالنے، بحیرہ بالٹک میں روسی تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت محدود کرنے اور روسی زبان و آرتھوڈوکس چرچ کے خلاف اقدامات کرنے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

یہ خبر شیئر کریں

واٹس ایپفیس بکایکسٹیلیگرام