Surat Hal Logo

فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں

30 ستمبر کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد فلائی دبئی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

ایک سفید ہوائی جہاز جس پر "flydubai" لکھا ہوا ہے، رن وے پر کھڑا ہے۔
فلائی دبئی نے 30 ستمبر کو پیش آنے والے واقعہ کے بعد اسرائیل کے لیے اپنی پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی ہیں۔

مختصر جواب

فلائی دبئی نے اسرائیل کے لیے اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں کیونکہ 30 ستمبر کو فلائٹ FZ 1073 میں ایک واقعہ پیش آیا تھا جس میں ممکنہ ہائی جیکنگ کے کوڈ بھیجے گئے تھے اور سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

اہم نکات

  • فلائی دبئی نے اسرائیل آنے جانے والی اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔
  • یہ فیصلہ 30 ستمبر کو فلائٹ FZ 1073 میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد لیا گیا ہے۔
  • طیارے نے سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی اور ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ بھیجے گئے تھے۔
  • تحقیقات مکمل ہونے تک اسرائیل کے لیے اور اسرائیل سے آنے والی سبھی پروازیں معطل رہیں گی۔
  • فلائٹ FZ 1073 کے کاک پٹ میں پائلٹوں کے درمیان تنازعہ ہوا اور شریک پائلٹ نے کیپٹن پر چاقو سے حملہ کیا۔
  • فلائی دبئی دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ کے درمیان روزانہ 10 پروازیں چلا رہی تھی۔

دبئی کی ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ نے اسرائیل آنے جانے والی اپنی تمام پروازیں عارضی طور پر روک دی ہیں۔ یہ فیصلہ 30 ستمبر کو فلائٹ ’ایف زیڈ 1073‘ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعد لیا گیا ہے۔ طیارہ نے سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی اور پرواز کے دوران کچھ وقت کے لیے ایسے ایمرجنسی کوڈ بھیجے گئے تھے، جن میں ممکنہ ہائی جیکنگ سے متعلق کوڈ بھی شامل تھا۔

فلائی دبئی‘ کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ تحقیقات مکمل ہونے اور واقعہ سے متعلق تمام حقائق سامنے آنے تک اسرائیل کے لیے اور اسرائیل سے آنے والی سبھی پروازیں معطل رہیں گی۔ کمپنی نے مسافروں، عملے اور اپنی پروازوں کی حفاظت کو اولین ترجیح قرار دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ’فلائی دبئی‘ دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور تل ابیب کے بین گوریون ایئرپورٹ کے درمیان روزانہ 10 پروازیں چلا رہی تھی۔ کمپنی نے کہا کہ وہ تحقیقات میں مکمل تعاون کر رہی ہے اور اپنے پورے ایئر نیٹورک میں سیکورٹی کے طے شدہ معیارات برقرار رکھنے کے لیے متعلقہ سرکاری ایجنسیوں، ریگولیٹروں اور ایئرپورٹ حکام کے رابطے میں ہے۔ کمپنی نے کہا کہ جیسے جیسے تحقیقات سے متعلق مزید معلومات سامنے آئیں گی، پروازوں پر عائد پابندی کا جائزہ لیا جائے گا۔ ’فلائی دبئی‘ نے متاثرہ مسافروں سے معذرت کی ہے اور جہاں ممکن ہوگا، انہیں سفر کے لیے متبادل انتظام فراہم کرنے کی بات کہی ہے۔

واضح رہے کہ فلائٹ ’ایف زیڈ 1073‘ بدھ کی صبح دبئی سے بین گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ فلائی دبئی کے مطابق پرواز کے دوران کاک پٹ میں پائلٹوں کے درمیان تنازعہ ہوا۔ کمپنی نے بتایا کہ شریک پائلٹ نے طیارے کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی اور بعد میں کیپٹن اسمت ماچھر پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ کیپٹن ماچھر طیارے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے، اور زخمی ہونے کے باوجود انھیں اس میں کامیابی ملی۔

بتایا جاتا ہے کہ واقعہ کے وقت بوئنگ 737 میکس طیارہ تقریباً 34 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔ اس کے بعد طیارہ تقریباً 23 ہزار فٹ فی منٹ کی رفتار سے نیچے آنے لگا اور تقریباً 15,600 فٹ کی بلندی تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد طیارے نے سعودی عرب میں ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے اور ’فلائی دبئی‘ نے کہا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک اسرائیل کے ساتھ اس کی پروازیں بند رہیں گی۔

Share this story

WhatsAppXFacebook