Surat Hal Logo

ایشین گیمز 2026: کشتی رانی میں چاندی، اسکویش میں خواتین ٹیم کا کانسہ

ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں کشتی رانی اور اسکویش میں تمغے حاصل کیے۔

دو آدمی ساحل سمندر پر ہندوستانی پرچم پکڑے ہوئے ہیں۔
ایشین گیمز 2026 میں کشتی رانی میں ہندوستان کا پہلا تمغہ۔

مختصر جواب

ہندوستان نے ایشین گیمز 2026 میں کشتی رانی میں چاندی کا تمغہ جیتا، جب کہ خواتین کی اسکویش ٹیم نے کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔ نتیش سیواچ نے گریکو-رومن ریسلنگ کے فائنل میں جگہ بنا کر ایک اور تمغہ یقینی بنایا۔

اہم نکات

  • منو فرانسس اور پرنس کوریسنکل نے مردوں کے اسکف ایونٹ میں چاندی کا تمغہ جیتا۔
  • خواتین کی اسکویش ٹیم نے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ سے ہارنے کے بعد کانسہ کا تمغہ حاصل کیا۔
  • ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے انفرادی اسکویش میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔
  • جوشان چنپا اور ویلون سینتھل کمار نے مکسڈ ڈبل میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
  • نتیش سیواچ نے گریکو-رومن ریسلنگ کے 97 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنائی۔
  • نتیش 1962 کے بعد ایشین گیمز میں گریکو-رومن ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی ہیں۔

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستان کو کشتی رانی (سیلنگ) میں اپنا پہلا طمغہ ملا ہے۔ منو فرانسس اور پرنس کوریسنکل نے مردوں کے اسکف ایونٹ میں چین کے بعد دوسرے نمبر پر رہتے ہوئے چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں میں ہوئی 9 ریس کے بعد پرنس اور منو نے 23 پوائنٹس کے ساتھ اپنا سفر مکمل کیا۔ انہوں نے ان میں سے ایک ریس جیتی اور مجموعی طور پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔ وہ چین سے پیچھے رہے، جس نے طلائی تمغہ جیتا اور ہانگ کانگ تیسرے نمبر پر رہا جسے کانسہ پر اکتفا کرنا پڑا۔ ہندوستان نے اب تک مجموعی طور پر 63 تمغے اپنے نام کیے ہیں، جن میں 10 طلائی، 22 چاندی اور 31 کانسہ شامل ہے۔ میڈل ٹیلی میں ہندوستان آٹھویں نمبر پر ہے۔

دوسری جانب اناہت سنگھ، تنوی کھنہ اور تجربہ کار جوشنا چپنا پر مشتمل ہندوستانی خاتون اسکویش ٹیم کو سیمی فانئنل مقابلہ میں ہانک کانگ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فیصلہ کن مقابلہ میں چپنا کو ہانگ کانگ کی ہو تجے لوک نے سیدھے گیمز میں شکست دے دی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ہندوستان کا سفر کانسہ کے تمغہ کے ساتھ ختم ہوا اور ہانگ کانگ نے فائنل میں جگہ بنا لی۔ ایشین گیمز 2026 میں اسکویش میں یہ چوتھا تمغہ ہے۔ اس سے قبل انفرادی مقابلے میں ابھے سنگھ اور اناہت سنگھ نے ہندوستان کے لیے چاندی کا تمغہ جیتا تھا، جبکہ مکسڈ ڈبل میں جوشان چنپا اور ویلون سینتھل کمار کی جوڑی چاندی کا تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی۔

کشتی رانی اور اسکویش کے علاوہ ہندوستان نے گریکو-رومن ریسلنگ کے 97 کلوگرام زمرے کے فائنل میں جگہ بنا کر تمغہ یقینی کر لیا ہے۔ نتیش سیواچ نے ایشین گیمز 2026 میں ناگویا سٹی اینائے اسپورٹس سنٹر میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلے میں منگولیا کے گنباتارین گنکھویاغ کو 9-0 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لیا۔ نتیش نے یہ مقابلہ ’ٹیکنیکل سپیریئرٹی‘ (ٹی ایس یو) کی بنیاد پر جیتا۔ نتیش 1962 کے بعد سے ایشین گیمز میں گریکو-رومن ریسلنگ کے فائنل میں پہنچنے والے پہلے ہندوستانی بن گئے ہیں اور انہوں نے ہندوستان کے لیے 64 سال کا انتظار ختم کر دیا ہے۔ اب وہ طلائی تمغہ کے مقابلے میں جاپان کے یوری ناکاجاتو کا سامنا کریں گے۔

Share this story

WhatsAppXFacebook