مختصر جواب
یکم اکتوبر کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 60 سے 70 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد کانگریس نے مودی حکومت پر مہنگائی بڑھانے کا الزام لگایا ہے۔
اہم نکات
- یکم اکتوبر کو کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ ہوا۔
- 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی کی قیمت 60 سے 70 روپے بڑھی ہے۔
- کانگریس نے اس اضافے پر وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔
- رواں سال 9 ماہ میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1270 روپے بڑھ چکی ہے۔
- دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 2,810 روپے ہو گئی ہے۔
- 14 کلوگرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
اکتوبر ماہ کے پہلے ہی دن ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ نے عام لوگوں کو ایک بار پھر مہنگائی کا جھٹکا دیا ہے۔ قیمت میں یہ اضافہ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر میں کیا گیا ہے، لیکن اس کا اثر عام لوگوں کی جیب پر بھی پڑنا لازمی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی کی قیمت الگ الگ شہروں میں 60 روپے سے 70 روپے کے درمیان بڑھائی گئی ہے۔ یہ خبر سامنے آنے کے بعد کانگریس نے حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ جاری کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ’’مہنگائی مین مودی کا چابک پھر چلا ہے۔ کمرشیل ایل پی جی سلنڈر 70 روپے مہنگا کر دیا گیا ہے۔‘‘ پارٹی کا کہنا ہے کہ ’’رواں سال کے شروع میں جو سلنڈر 1684 روپے تھا، وہ اب 2954 روپے ہو گیا ہے۔ یعنی رواں سال محض 9 ماہ میں ہی کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 1270 روپے بڑھا دی گئی ہے۔‘‘ حملہ آور رخ اختیار کرتے ہوئے کانگریس نے یہاں تک لکھا ہے کہ ’’مودی کا فنڈا صاف ہے... عوام سے وصولی کرو، دوست کی تجوری بھرو۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ تہواری سیزن کے آغاز سے عین قبل آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے مہنگائی کا بڑا دھچکا دیا ہے۔ یکم اکتوبر 2026 کو صبح سویرے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت بڑھانے کا اعلان کیا گیا، حالانکہ یہ اضافہ 19 کلو گرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی میں کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 62.50 روپے بڑھ کر اب 2,810 روپے ہو گئی ہے، جبکہ پٹنہ میں یہ 3,100 روپے سے بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ اچھی بات یہ ہے کہ 14 کلو گرام والے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

