Surat Hal Logo

ایشین گیمز: ہندوستان پر طلائی تمغوں کی بارش، آج تیر اندازی میں دوسرا اور شوٹنگ میں تیسرا گولڈ حاصل

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی مکسڈ کمپاؤنڈ آرچری ٹیم نے طلائی تمغہ پر نشانہ لگایا ہے۔

نیلے رنگ کی جرسی میں ایک مرد اور ایک عورت مسکرا رہے ہیں۔
ایشین گیمز 2026 میں تیر اندازی اور شوٹنگ میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی۔

مختصر جواب

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی مکسڈ کمپاؤنڈ آرچری ٹیم نے طلائی تمغہ پر نشانہ لگایا ہے۔ خواتین ٹیم کے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ساحل جادھو اور چکیتھا تنیپارتھی کی جوڑی نے مکسڈ کمپاؤنڈ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا ایک سنسنی خیز شوٹ آف میں شکست دی۔

اہم نکات

  • ہندوستانی مکسڈ کمپاؤنڈ آرچری ٹیم نے جنوبی کوریا کو شوٹ آف میں شکست دے کر طلائی تمغہ جیتا۔
  • اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے لاس اینجلس اولمپک 2028 کے لیے کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ کا کوٹا حاصل کر لیا۔
  • چکیتھا تنیپارتھی کا یہ آئیچی-ناگویا میں دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
  • نیرو ڈھانڈا اور کائن چینائی نے مکسڈ ٹیم ٹریپ فائنل میں قطر کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
  • نیرو ڈھانڈا کا یہ ایشین گیمز 2026 میں دوسرا طلائی تمغہ ہے۔
  • ہندوستان نے اب تک 57 تمغے حاصل کیے ہیں، جن میں 9 طلائی، 21 چاندی اور 27 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔

ایشین گیمز 2026 میں ہندوستانی مکسڈ کمپاؤنڈ آرچری ٹیم نے طلائی تمغہ پر نشانہ لگایا ہے۔ خواتین ٹیم کے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد ساحل جادھو اور چکیتھا تنیپارتھی کی جوڑی نے مکسڈ کمپاؤنڈ ایونٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا ایک سنسنی خیز شوٹ آف میں شکست دی۔ فائنل میں مقابلہ 157-157 کی برابری پر ختم ہوا، جس کے بعد ہندوستانی جوڑی نے شوٹ آف میں جنوبی کوریا کے پارک جنگایون اور چوئی یونگہی کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کیا۔ اس جیت کے ساتھ ہندوستان نے لاس اینجلس اولمپک 2028 کے لیے کمپاؤنڈ مکسڈ ٹیم ایونٹ کا کوٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔ یہ ایونٹ پہلی بار اولمپک میں شامل کیا جائے گا۔

اس سے قبل خواتین ٹیم کے طلائی تمغہ جیتنے کے بعد یہ چکیتھا کا آئیچی-ناگویا میں دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ واضح رہے کہ مکسڈ ٹیم ایونٹ کے سیمی فائنل میں چکیتھا تنیپارتھی اور ساحل جادھو کی جوڑی نے تھائی لینڈ کے خلاف سانسیں روک دینے والا مقابلہ کھیلا۔ کانٹے کی ٹکر والے اس مقابلے میں ہندوستانی جوڑی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کو 156-155 کے انتہائی قریبی فرق سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنایا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ منگل (29 ستمبر) کو ٹریپ شوٹنگ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے ولای نیرو ڈھانڈا آج ناگویا میں میکسڈ ٹیم ٹریپ فائنل می حصہ لینے اتریں۔ اس میں ان کے ساتھ کائن چینائی بھی تھے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ میں ہندوستان 136 اسکور کے ساتھ چوتھے مقام پر رہا۔ اس سے آگے چین، قطر اور ایران رہے۔ فائنل میں ہندوستان اور قطر کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ہندوستان کی نیرو کائن کے جوڑی نے بازی ماری اور ہندوستان کو طلائی تمغہ دلایا۔ یہ نیرو کا ایشین گیمز 2026 میں دوسرا طلائی تمغہ ہے۔ مجموعی طور پر ہندوستان نے اب تک 57 تمغے حاصل کر لیے ہیں، جن میں 9 طلائی، 21 چاندی اور 27 کانسہ کے تمغے شامل ہیں۔

دوسری جانب ہندوستانی مکے باز پریا گھنگھاس ایشین گیمز کے مکے بازی مقابلے کے خواتین کے 60 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں چین کی سابق عالمی چمپئن یانگ چنگ یو سے ہار گئیں، جس کے ساتھ ہی انہیں کانسہ کے تمغے پر اکتفا کرنا پڑا۔ ایشین گیمز میں ڈیبیو کر رہی 20 سالہ پریا کو اپنی سے کہیں زیادہ تجربہ کار چینی حریف کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ہندوستانی مکے بازوں نے گزشتہ ایشین گیمز میں ایک سلور اور تین کانسہ کے تمغے جیتے تھے، لیکن اس بار وہ 6 تمغے یقینی بنا چکے ہیں۔

Share this story

WhatsAppXFacebook